ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسترو کے انتقال کے بعد کیوبا میں 9 روزہ سوگ کا آغاز

کاسترو کے انتقال کے بعد کیوبا میں 9 روزہ سوگ کا آغاز

Mon, 28 Nov 2016 12:38:06    S.O. News Service

ہیوایا،27؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیوبا میں سابق صدر فیڈل کاسترو کے انتقال کے بعد نو روزہ قومی سوگ جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس دوران ملک بھر میں بڑی بڑی تقریبات اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ کاسترو پانچ دہائیوں سے زائد کے عرصے تک کیوبا کے صدر رہے تھے۔ سن2006 میں انہوں نے علالت کے باعث ملکی باگ ڈور اپنے بھائی راؤل کاسترو کے سپرد کر دی تھی۔ کاسترو کی آخری رسومات چار دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ انہیں جنوب مشرقی شہر سینتیاگو دے کیوبا میں دفن کیا جائے گا۔ فیڈل کاسترو گزشتہ روز نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


Share: